










اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق کل بدھ کو آدھی رات کے وقت چاند زمین کے مرکزی حصوں میں گرہن سے دوچار ہوا۔ ایران کے وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 22:50 بجے سے شروع ہوا اور ایک گھنٹہ اور 40 منٹ کے نسبتا طویل مدت میں گرہن نے چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا۔










